صفحات

بدھ، 5 مارچ، 2014

ش ط ن ۔ الشَّيْطَان


٭۔الشَّیطٰنِ۔(مادہ۔ش ط ن۔) شَطَنَ (88)۔شیطان۔ ابلیس کی انسانوں کے لئے صفت-
 ٭۔ش ط ن۔مادے سے بننے والے4 الفاظ جو الکتاب میں 88دفعہ آئے ہیں۔۔  وضاحت خود اللہ نے 78آیات میں کی۔


 تمام کائینات(آفاق) میں دو قوّتیں کار فرما ہیں مثبت اور منفی دونوں (مخالف قوّتیں) اللہ کی تخلیق ہیں۔ مثبت قوّت، تعمیری قوّت اور منفی قوّت، تخریبی قوتّ کہلاتی ہے۔

٭۔ اسمِ نکرہ سے اسمِ معر فہ بنانے کے لئے،اسم سے پہلے، ال لگایا جاتا ہے۔
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ [3:96]فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ [106:3]
پہلے جملے میں  بَيْتٍ  (house)۔ اسمِ نکرہ ہے، اور دوسرے جملے میں  اَلْ    لگاکر اسے   الْبَيْتِ (The house)،اسمِ معرفہ بنایا گیا ہے۔ جس اسم سے پہلے اَلْ   آجائے اس پر تنوین نہیں آتی۔  گھر اور خاص گھر
 ٭۔ حروف دو قسم کے ہیں، شمسی اور قمری-
قمری حروف یاد رکھنے کے لئے یہ جملہ یاد رکھیں. حق کاخوف عجب غم ھے،
اِس میں تمام قمری حروف استعمال ہوئے ہیں،ان کے علاوہ ت.ث.د.ذ.ر.ز. س. ش.ص.ض.ط.ظ.ل. ن شمسی حروف ہیں۔ 
٭۔ شمسی اور قمری  -حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کو جب اسمِ نکرہ سے اسمِ معرفہ 
 بنائیں  گے تو دونوں میں مندرجہ ذیل تبدیلی ہو گی اور ادائیگی تلفظ بھی جدا ہو گا۔
قمری حروف: بَیتٍ ۔ اسمِ نکرہ ہے۔  ألْ  لگاکر اسے ألبَیتِ   -اسمِ معرفہ بنائیں گے۔ تلفظألْ بَيْتِ  ۔ہو گا۔ یعنی   ألْ   کا    لْ  پڑ ھا جائے گا۔
   شمسی حروف : شَیطَانًا۔ اسمِ نکرہ ہے۔اسمِ معرفہ بنانے کے لئے اس میں ش  کا اضافہ کریں گے اور   أل  لگاکر اسےألشَّیطَانَ ،اسمِ معرفہ بنائیں گے۔ تلفظ  أشْ شَیطَانَ  ہو گا۔ یعنی   أل   کا       لْ  نہیں پڑھا جائے گا۔
 ٭ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلا لفظ جو اللہ تعالیٰ نے  مُحَمَّد رَّسُولَ اللَّـهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ  کے ذریعے ہمیں عربی میں بتایا ۔جو الکتاب میں اپنے مواضع میں درج ہے۔ جس پر جانے کے لئے،  ہم  ،الرَّ‌جِيمِ   پر کلک کریں-: 

أَعُوذُ  بِاللَّـهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّ‌جِيمِ
٭٭٭٭پہلا مضمون- آگاہی -1 ٭٭٭٭


 اِن الفاظ پر کلک کریں آپ اُس پہلی  آیت پر چلے جائیں گے جس میں یہ درج ہیں -
 عوذ ۔  ب ۔  الله ۔  من ۔ شطن ۔ رجم ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: